Reg: 12841587     

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلا م آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔

چیئرمین سینیٹ و قائم  مقام صدر صادق سنجرانی کابینہ سے حلف لیں گے، کابینہ میں 30 وفاقی وزرا اور4 وزرائے مملکت حلف اٹھائیں گے۔

(ن) لیگ کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، خرم دستگیر، راناتنویر،مریم اورنگزیب، سعدرفیق اور  جاوید لطیف بھی حلف اٹھائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان، شازیہ مری کابینہ میں شامل ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے امین الحق  اور  فیصل سبزواری کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

جے یو آئی (ف) کے اسعد محمود ،بی اے پی کے اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، طارق بشیر چیمہ حلف اٹھائیں گے جب کہ عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر، عبدالرحمان کانجو اور مصطفیٰ نواز وزیر مملکت ہوں گے۔

قمر زمان کائرہ ، انجینئر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل وزیراعظم کے مشیر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

بجلی بحران سنگین: 350 میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالا پاور ہاؤس پھر بند

Next Post

لڑائی جھگڑوں سے باہر نکل کر عوام کے مسائل حل کرینگے: حمزہ شہباز

Related Posts
Total
0
Share