Reg: 12841587     

طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کردیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونےسے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ کو وزارت ہاؤسنگ نہیں دی جا رہی تھی۔

ذرائع (ق) لیگ کا بتانا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں عدم شمولیت کا فیصلہ بعض اختلافات کے باعث کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  وفاقی کابینہ میں طارق بشیر چیمہ کو وزارت ہاؤسنگ نہیں دی جارہی تھی بلکہ انہیں فوڈ سکیورٹی اوربین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جب انہوں نے عمران خان کی حکومت چھوڑی، اس وقت ان کے پاس وزارت ہاؤسنگ تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

لڑائی جھگڑوں سے باہر نکل کر عوام کے مسائل حل کرینگے: حمزہ شہباز

Next Post

تیل پر بھاری سبسڈی، عمران کا شہباز حکومت کیلئے چھپا ہوا ’کھلونا بم‘

Related Posts
Total
0
Share