Reg: 12841587     

بلوچستان: مٹی کے طوفان اور بارش سے معمولاتِ زندگی متاثر، 2 بچیاں جاں بحق،چار افراد زخمی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مٹی کے طوفان سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ،طوفانی ہواؤں سے بجلی کے کھمبے ،درخت اور سائن بورڈ اور دیواریں گرگئیں جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔

 قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں بارش کے باعث سیلابی ریلے میں ڈوب کر دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں جن کی لاشیں لیویز حکام نے مسلم باغ اسپتال منتقل کردیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ایران سے آنے والے مٹی کے طوفان نے بلوچستان کے کئی علاقوں کو بری طرح متاثر کردیا ،کوئٹہ ،پشین ،مستونگ ،بولان ،قلعہ عبداللہ ،چاغی میں گرد آلود طوفانی ہواؤں سے بجلی کے کھمبے ،درخت ،سائن بورڈ اور دیواریں گرگئیں۔

اس کے علاوہ 30 فیڈرز بند ہونے سے بجلی کا نظام بھی درہم بھرہم ہوگیا۔

کوئٹہ کے اسمنگلی روڈ پر خروٹ آباد میں تیز آندھی کے باعث دیواریں گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے  جبکہ شدید طوفانی ہواؤں کی وجہ سے پیر کو کوئٹہ، مستونگ،قلات ،خضدار اور قلعہ سیف اللہ میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

تیل پر بھاری سبسڈی، عمران کا شہباز حکومت کیلئے چھپا ہوا ’کھلونا بم‘

Next Post

امریکی رکن کانگریس الہان عمر آج پاکستان پہنچیں گی

Related Posts
Total
0
Share