Reg: 12841587     

متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا 30 کے بجائے 60 دن کا کردیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا 30 کے بجائے 60 دن کا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے رہائشی ویزا سسٹم میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے اور  وزٹ ویزا 30کے بجائے 60 دن کا کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق والدین اپنے 25 سال کی عمر تک بچوں کو اسپانسر کر کے ویزا دے سکتے ہیں، اس سے پہلے والدین 18 سال تک ہی بچوں کو ویزا دے سکتے تھے ۔

اس کے علاوہ والدین غیرشادی شدہ بیٹی کو غیر معینہ مدت تک اسپانسر ویزا فراہم کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کے گولڈن ویزا سسٹم کو بھی وسعت دی جائے گی  ملازمت کے متلاشیوں بالخصوص گریجویٹس کے لیے نئے انٹری ویزے دستیاب ہوں گے۔

 اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ نئےنظام کا مقصد عالمی قابلیت اور ہنرمند کارکنوں کو راغب کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

کابینہ سے حلف لینے سے انکار پر مریم کی صدر مملکت پر شدید تنقید

Next Post

PTI Northwest UK (Piccadilly Garden) protests against the current government in Manchester.

Related Posts
Total
0
Share