Reg: 12841587     

پشاور اور باڑہ میں پولیس پوسٹوں پر حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور  اور باڑہ میں پولیس چیک پوسٹوں پر دہشتگرد حملوں میں اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار  اور 2 راہگیر جاں بحق ہو گئے۔

پشاور میں تھانہ سربند کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ادھر باڑہ کے علاقے عجب تالاب میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک انسپکٹر اور 2 راہگیر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکا روانہ

Next Post

کراچی اور لاہور سمیت بیشتر شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

Related Posts
Total
0
Share