Reg: 12841587     

مٹیاری: سڑک پرگرے تیل کے باعث مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ایک شخص ہلاک،21 زخمی.

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مٹیاری میں قومی شاہراہ پر سڑک پر گرنے والے تیل کے باعث مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 زخمی  ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ مٹیاری کے قریب اس وقت پیش آیا جب دادو سے بدین جانے والا ٹرک شاہراہ پر گرے تیل کے باعث پھسل کر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 22 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نیو سعیدآباد کے اسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز اور عملہ نہ ہونے کے باعث مریض زمین پر پڑے تڑپتے رہے اور مدد کو پکارتے رہے تاہم اس دوران زخموں کی تاب نہ لاکر ایک زخمی چل بسا۔

 تاہم بعد میں زخمیوں کو اسپتال میں موجود اکلوتے کمپاؤنڈر نے مرہم پٹی کی جس کے بعد تمام زخمی اپنی مدد اپ کےتحت نوابشاہ اور حیدرآباد منتقل ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

’جو عوامی خیال اقتدار چلے جانے کے بعد یاد آئے وہ اپنے منہ پر طمانچہ ہوتا ہے‘

Next Post

کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، 121 ہائبرڈ بسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ

Related Posts
Total
0
Share