مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی: رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن سندھ کابینہ کا حصہ بن گئے۔
شرجیل میمن نے صوبائی وزیرکی حیثیت سےحلف اٹھالیا، ان سے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے حلف لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل میمن کو صوبائی وزیرکا حلف لینے پرمبارکباد دی۔
ذرائع کا کہناہےکہ شرجیل میمن کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیا جائے گا۔
واضح رہےکہ شرجیل میمن کو گزشتہ روز سندھ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کو کابینہ سے فارغ کیا گیا۔