Reg: 12841587     

حمزہ شہباز کی حلف برداری، گورنر کو انکار سے تحریری طور پر آگاہ کرنے کیلئے 2 بجے تک مہلت

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور ہائیکورٹ نے گورنرپنجاب کو حمزہ شہباز کی حلف برداری پر انکار سے تحریری طور پرآگاہ کرنے کے فیصلے کے لیے دو بجے تک کی مہلت دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر سماعت  ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عدالت  میں پیش  ہوئے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ گورنرپنجاب کےحلف نہ لینے پراسپیکرحلف لے سکتاہے اور درخواست میں اسپیکرکوفریق نہیں بنایاگیا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ گورنرسمجھتے ہیں وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین کےتحت نہیں ہوا، اس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ یہ کہاں لکھا ہےکہ گورنر الیکشن کوجاکردیکھے گا؟ 

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اپنایا کہ گورنر کوئی ربڑ اسٹیمپ نہیں، غیرمعمولی صورتحال ہوئی جوپہلے کبھی نہیں ہوئی، ایک خاتون رکن زخمی ہوئیں، وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

چیف جسٹس لاہور  ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ تو کیا اس واقعے سے ہاؤس کی پروسیڈنگ ختم ہو جائے گی، آج 21 دن ہوگئے صوبے میں کوئی حکومت نہیں جب کہ یہ الیکشن بھی عدالت کے حکم پر ہوا ہے، الیکشن کیسے ہوا یہ عدالت جانتی ہے، گورنر بتائیں کہ وہ غیرحاضر ہیں یاحلف نہیں لے سکتے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ گورنر نے حلف لینے سے انکار کر دیا ہے اس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ لکھ کر دے دیں کہ گورنر نے حلف سے انکار کردیاہے تاکہ ہم حلف کے لیے کسی اور کو کہہ دیں۔

عدالت نے کہا کہ 11 بجے تک گورنرسے لکھوا کرعدالت میں پیش کریں، اگر گورنر نے انکار لکھناہے تو عدالت کے بجائے متعلقہ اتھارٹی کے نام لکھیں۔

بعد ازاں عدالت  نے سماعت 11 بجے تک ملتوی کی جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر عدالت نے گورنرپنجاب کو حمزہ شہباز کی حلف برداری پرانکار کے لیے تحریری طور پرآگاہ کرنے کے فیصلے کیلئے دو بجے تک کی مہلت دیدی ۔

عدالت نے کہا کہ گورنر نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت حکم جاری کرے گی ،آج 21 دن ہوگئے صوبے میں کوئی حکومت نہیں، گورنر پنجاب اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے، اگرگورنرآئین کی قدر نہیں کررہے تو عدالت بھی انہیں قابل احترام کہنا مناسب نہیں سمجھے گی، اگر گورنر انکار کا خط نہیں لکھتے تو عدالت دو بجے حکم دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

شرجیل میمن سندھ کابینہ میں شامل،صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا

Next Post

بلوچستان: دہشتگردوں کا پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں میجر شہید

Related Posts

On the occasion of Eid-ul-Adha, MNA Chaudhry Armaghan Subhani, Sialkot District President Chaudhry Tariq Subhani and Chaudhry Jameel Khush Akhtar Subhani, family members of businessman and journalist Khalid Chaudhry who came from the UK and people from all over the region were present at Wario House (Vario village). meeting

Sialkot (Tehsil Reporter Afaq Ahmed) This series has been going on since 1988, people from all over Sialkot…
Read More
Total
0
Share