مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
برطانیہ نے روس کے آرمی چیفس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری خارجہ برطانیہ لِزٹُرس کا کہنا تھاکہ پابندیاں ان عسکری اور سویلین افراد پر لگائی گئی ہیں جن کے ہاتھ یوکرین کے شہریوں کے خون سے رنگے ہیں۔
یاد رہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر کریمیا پر قبضہ کر لیا ہے جس کے بعد یوکرین کی فوج شہر سے باہر نکل گئی ہے۔
دوسری جانب روس نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، سیکرٹری خارجہ لز ٹرس، وزیر دفاع بین والیس اور 10دیگر برطانوی حکومتی عہدیداروں اور سیاست دانوں پر روس میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔