Reg: 12841587     

لاپتہ دعا کاظمی کا معاملہ، شاداب خان نے حکام سے مطالبہ کردیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ کاظمی اور ان کے اہل خانہ کیلئے دعا کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شاداب خان نے کہا کہ ‘ دعا زہرہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعائیں ہیں کہ  وہ اور تمام لاپتہ بچے بحفاظت اپنے والدین کے پاس واپس آجائیں’۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ’ وہ ہمارے بچوں کی حفاظت کریں۔ وہ ہمارا مستقبل ہیں، اس سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے’۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ کاظمی کی تلاش میں پولیس نے سانگھڑ میں چھاپہ مار کر ایک بچی کو بازیات کرایا تاہم بازیاب ہونے والی لڑکی کوئی اور نکلی۔

پولیس نے شرارت میں تاوان کی فون کالز کرنے والے بعض افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

دعا کو گھر سے غائب ہوئے 6 روز گزر چکے ہیں اور پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کے بعد جلد کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

بورس جانسن بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے کیسز پر بھی آواز اٹھائیں: برطانوی رکن پارلیمنٹ

Next Post

لندن: بلاول کی نواز شریف کی دعوتِ افطار پر ان کی رہائش گاہ آمد، سیاسی امور پر بات چیت

Related Posts
Total
0
Share