Reg: 12841587     

لندن: بلاول کی نواز شریف کی دعوتِ افطار پر ان کی رہائش گاہ آمد، سیاسی امور پر بات چیت

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری لندن میں  قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی دعوت افطار پر ان کی رہائش گاہ  پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق  بلاول بھٹو کے ہمراہ شیری رحمان،نوید قمر اور قمر زمان کائرہ  بھی نواز شریف کی دعوت پر ان کے گھر پہنچے۔اس کے علاوہ اسحاق ڈار،حسین نواز اور حسن نواز سمیت  شریف فیملی کےاہم افراد نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار کی دعوت پر بلاول بھٹو اور نواز شریف کے درمیان ملکی سیاسی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

اس موقع پر نواز شریف نے بلاول بھٹو سے مظاطب ہوکر کہا کہ’ لندن میں آپ ہمارے مہمان ہیں’۔

اس سےقبل بلاول نےنوازشریف اورشریف فیملی کوآج افطارڈنرکی دعوت دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

لاپتہ دعا کاظمی کا معاملہ، شاداب خان نے حکام سے مطالبہ کردیا

Next Post

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی غائب، علاقہ مکینوں کا احتجاج

Related Posts
Total
0
Share