Reg: 12841587     

امریکا کا پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکا کی جانب سے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے کہاکہ امریکا مسلسل کہہ رہا ہے کہ عمران خان کے الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں  ہے۔

جیلینا پورٹر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں لیکن اس میں غیرملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ 

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

اعلامیے میں کوئی نئی بات نہیں،اجلاس سے ہمارا مؤقف مضبوط ہوا، شاہ محمود

Next Post

کراچی: سرجانی میں پولیس موبائل خاتون کی ٹانگوں پر چڑھ دوڑی

Related Posts
Total
0
Share