Reg: 12841587     

کراچی: سرجانی میں پولیس موبائل خاتون کی ٹانگوں پر چڑھ دوڑی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں پولیس موبائل خاتون کی ٹانگوں پر چڑھ گئی جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق ایک پلاٹ پر دو گروپوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا جہاں ایک گروپ متنازع پلاٹ پرتعمیرات کررہا تھا، عدالتی حکم پر پولیس تعمیرات کو رکوانے کے لیے پہنچی تو علاقہ مکینوں نے تعمیرات رکوانے کے لیے آنے والے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اہلکار خود کو بچانے کے لیے موبائل میں سوار ہوکر بھاگنے لگے تو خاتون زد میں آگئیں، متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لیے لیٹر دے دیا ہے تاحال متاثرہ خاتون میڈیکل رپورٹ لےکر نہیں آئیں۔

پولیس کہنا  ہےکہ اہلخانہ چاہیں گے تو میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر حادثے کا سبب بننے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کریں گے جب کہ اس سلسلے میں تحقیقات بھی جاری ہے ، اگر پولیس موبائل کے ڈرائیور کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

امریکا کا پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم

Next Post

وزیراعظم کا عید پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share