مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
وزیر اعظم شہباز شریف نے عید پر قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کمی اور جیل ریفامز کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔
وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بارلاہور پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت کا دورہ کیا جہاں انہوں نےعید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کمی اور وزیر داخلہ کی سربراہی میں جیل اصلاحات کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ شہباز شریف جوہر ٹاؤن رمضان بازار بھی پہنچے اور سہولتوں کا جائزہ لیا جب کہ انہوں نے جاتی امرا میں اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور مریم نواز سےملاقات بھی کی۔