Reg: 12841587     

پاکستان کبھی نادہندہ نہیں ہوا اورنہ ہوگا، وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی نادہندہ نہیں ہوا اور اب بھی نہیں ہو گا۔

 واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس سال پاکستان میں ٹیکس ریٹ بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، غربت میں کمی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پیسے بڑھائے جا سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کا احساس پروگرام سیلانی ویلفیئر کے مولانا بشیر فاروقی چلاتے تھے،عمران خان کی حکومت نے اِس میں ایک پیسا بھی خرچ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چار فی صد شرح ترقی ملی،اس سے زیادہ جبکہ مہنگائی کی شرح جتنی ملی اس سے کم چھوڑ کر جائیں گے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی رقم خرچ نہیں ہوئی، اس میں کٹوتی کرنا پڑے گی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تصدیق کی کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے جانے والے قرضے کی رقم چھ ارب ڈالر سے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں وزیرِمملکت عائشہ غوث پاشا اور امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان بھی شریک تھے۔

دوسری جانب  آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے،ملاقاتوں میں پاکستانی معیشت کی ترقی اورپالیسیزپر بات چیت ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کی سالانہ میٹنگ واشنگٹن میں ہو رہی ہے جس میں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کو مستردکردیا

Next Post

ایمانوئیل میکرون دوسری مدت کیلئے فرانس کے صدر منتخب ہوگئے

Related Posts
Total
0
Share