Reg: 12841587     

آج بھی ملک بھر میں دھند کے باعث 21 پروازیں منسوخ، 6 متبادل ائیر پورٹس منتقل

ملک بھر میں آج بھی شدید دھند کے باعث 21 پروازیں منسوخ اور 6 متبادل ائیرپورٹس منتقل کردی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ریاض سے ملتان کی پرواز پی کے 766 لاہور اتار لی گئی، شارجہ پشاور پی کے 258، دبئی اسلام آباد پی کے 112 نجی ائیر کی ابوظہبی اسلام آباد کی پرواز پی اے 231 کو لاہور اتارا گیا۔ 

دبئی سیالکوٹ پی کے 180 اسلام آباد بحرین جب کہ اسلام آباد پی کے 188 پشاور اتاری گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302، 303 پی اے 402، 401 کراچی اسلام آباد ای آر 500 پی اے 401 منسوخ کر دی گئی۔ 

دمام سے لاہور پی ایف 743، دبئی لاہور پی کے 236، مسقط پی ایف 733 جدہ لاہور کے مابین سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 738 739 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ 

اسلام آباد گلگت پی کے 601، 602 اسکردو 451، 452 دبئی اسلام آباد پی کے 233، ملتان کراچی پی کے 331 اور پی آئی اے کی القسیم سے ملتان کے لیے پرواز پی کے 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہے۔ 

ارومکی اسلام آباد کی پرواز سی زیڈ 6007 اور 6008 اور نینگ کراچی کے درمیان وائی جی 943 بھی منسوخ کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

Happy birthday, Google: Special ‘G25gle’ doodle marks 25th anniversary of tech giant

Next Post

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کوپی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share