Reg: 12841587     

سال 2023: 28 کروڑ سے زیادہ زائرین نے مسجدنبویؐ میں عبادت کی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سال 2023 کے دوران 28 کروڑسے زیادہ زائرین نے مسجد نبویؐ میں عبادت کی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے سال دنیا بھر سے ایک کروڑ 35 لاکھ سےزیادہ زائرین نے عمرہ ادا کیا تھا جب کہ سال 2023 کے دوران 28 کروڑسے زیادہ زائرین نے مسجد نبویؐ میں عبادت کی۔

 چند روز قبل سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا تھا کہ 2023 میں ساڑھے 13 ملین (ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار) مسلمانوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی جو عمرہ زائرین کی ریکارڈ توڑ آمد تھی۔

سعودی وزیر کے مطابق گزشتہ سال عمرہ زائرین کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ ہوا اور اس دوران مجموعی طور پر 50 لاکھ اضافی زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

ایران سے تعلقات میں بہتری، پاکستانی ائیر لائنز نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

Next Post

اسرائیلی فوجی غزہ میں غیرقانونی بفرزون بنانے کی کوشش میں مارے گئے: امریکی میڈیا کی تصدیق

Related Posts
Total
0
Share