Reg: 12841587     

کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی، 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی کے علاقے کورنگی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب گوٹھ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے پولیس پہنچی تو گوٹھ کے مکینوں نے مزاحمت کرتے ہوئے پتھراؤ شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا اور متعدد موبائلوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقہ مکینوں کے درمیان شرپسند عناصر موجود تھے

علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ فائرنگ پولیس کی جانب سے کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس عدالتی حکم پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے پہنچی تھی، واقعے کی تحقیقات کی جائے گی کہ فائرنگ کس نے کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

چین نے دہشتگردی کو انسانیت کا مشترکہ دشمن اور عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا

Next Post

این اے 44 ڈی آئی خان کے آر او کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر ہٹا دیا گیا

Related Posts
Total
0
Share