Reg: 12841587     

این اے 44 ڈی آئی خان کے آر او کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر ہٹا دیا گیا

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے ریٹرننگ افسر(آر او)  کو مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال پر تبدیل کردیا۔

ترجمان کے مطابق آر او نے اپنے حلقے کے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بلاجواز تبدیل کیا اور  الیکشن کمیشن نے معاملے کی ابتدائی تحقیقات کرائیں  تو تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ ریٹرننگ افسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

ترجمان نے بتایاکہ کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  کو تبدیل کردیا۔ الیکشن کمیشن نے سید گلفام عباس شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) ڈیرہ اسماعیل خان کو این اے 44 میں بطور ریٹرننگ افسر تعینات کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ریٹرننگ افسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی فوری معطلی اور اُسے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ 

کمیشن نے متعلقہ آر او کے خلاف باضابطہ انکوائری کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 6 دن میں اپنی رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی، 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی

Next Post

کوئٹہ کے نجی بینک سے ڈاکو ساڑھے 5 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

Related Posts
Total
0
Share