Reg: 12841587     

کراچی: انٹر آرٹس سال اول کے نتائج میں 80 فیصد طلبہ ناکام

کراچی: انٹر بورڈ نے آرٹس سال اول ریگولر، پرائیویٹ اور کامرس کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق آرٹس سال اول پرائیویٹ میں 72 فیصد اور آرٹس ریگولر میں 80 فیصد امیدوار  ناکام ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 11ہزار 46 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں 2 ہزار 298 امیدوار کامیاب ہوئے جب کہ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 2 ہزار 795 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 792 امیدوار  تمام پرچوں میں پاس ہوسکے۔ترجمان کے مطابق  انٹرکامرس پرائیویٹ سال اول میں63 فیصد امیدوار ناکام ہوگئے، امتحانات میں ایک ہزار 986 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 744 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

‘عوام نواز شریف کو وزیرا‏عظم بنائيں، دگنی خدمت نہ کی تو میرا نام شہباز شریف نہیں’

Next Post

اوورسیز ایجوکیشن کے منفی رجحانات سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور ہم کس طرح ایجوکیشن کی بہتری کیلئے اقدامات کر سکتے ہیں

Related Posts
Total
0
Share