مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او آرڈر جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ڈی سی اسلام آباد کے ایم پی او آرڈر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔
عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔
یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیرقانونی قرار دیا تھا۔
سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر، سیکرٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔