مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر بم برسا دیے۔
امدادی ایجنسی کے مرکز پر گرنے والے بموں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے اور کئی زخمی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 250 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ جبالیہ کیمپ میں بھی رہائشی عمارت کو تباہ کردیاگیا۔اسرائیل کی جانب سے خان یونس سے لاکھوں فلسطینیوں کو جبری بے دخلی پر مجبور کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی جوابی وار کیے جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے، فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ جب کہ کئی ٹینک اور بلڈوزر تباہ ہوئے۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں بدترین غیرانسانی صورتحال پر بھوک سے 5 لاکھ فلسطینیوں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
ادھر اٹلی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی 100 فلسطینی بچوں کا علاج کرانےکا اعلان کیا ہے۔