Reg: 12841587     

سینئر صحافی اور پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت انتقال کر گئے

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) ورکرز کے صدر پرویز شوکت انتقال کر گئے۔

اہلخانہ نے پرویز شوکت کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز شوکت کا انتقال راولپنڈی میں ہوا اور مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 4 بجے ڈھوک رتہ قبرستان میں ادا کی جائےگی۔

پرویز شوکت مرحوم روزنامہ جنگ سے وابستہ تھے اور مرحوم تقریباً 50 برس صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پرویز شوکت کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز شوکت صحافیوں کی ایک مضبوط آواز تھے، صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرویز شوکت کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

گھوٹکی: ڈاکوؤں سے خدشات، پولیس کی الیکشن میں فوج کی تعیناتی کی درخواست

Next Post

24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 13 بچے نمونیا سے انتقال کرگئے

Related Posts
Total
0
Share