Reg: 12841587     

24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 13 بچے نمونیا سے انتقال کرگئے

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 بچے نمونیا سے انتقال کرگئے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ایک ہزار 122 نمونیا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 280 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک بچہ انتقال کرگیا۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں نمونیا کے 12 ہزار 719 کیسز رپورٹ ہو چکے اور رواں سال 25 دن میں پنجاب میں 233 بچے نمونیا سے انتقال کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

سینئر صحافی اور پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت انتقال کر گئے

Next Post

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، مزید 200 فلسطینی شہید

Related Posts
Total
0
Share