Reg: 12841587     

سان فرانسسکو: بھارت کے یوم جمہوریہ پر سکھوں کا احتجاج، بھارتی پرچم نذرِ آتش

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سکھوں کی بڑی تعداد نے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھارتی قونصلیٹ کے سامنے خالصتان کے جھنڈے لہرائے۔

یاد رہے کہ سان فرانسسکو میں سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کے مطالبے کے لیے خالصتان کا ریفرنڈم بھی 28 جنوری کو منعقد ہوگا۔

مظاہرے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے گئے اور بھارتی پرچم (ترنگا) نذر  آتش کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کو مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور  پوری دنیا میں رہنے والے کشمیری ہر سال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

ایپل واچ کی مدد سے پاکستانی نژاد ڈاکٹر نے پرواز میں بزرگ خاتون کی جان بچالی

Next Post

طویل خشک موسم کے بعد خوشخبری، بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا

Related Posts
Total
0
Share