Reg: 12841587     

طویل خشک موسم کے بعد خوشخبری، بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بارشوں کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے طویل خشک موسم کے بعد خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ  بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں 31 جنوری تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔

ااتوار اور پیر کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔س دوران اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ سسٹم کے تحت 29جنوری تک بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔

کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اوررات میں خنک رہنے کا امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

سان فرانسسکو: بھارت کے یوم جمہوریہ پر سکھوں کا احتجاج، بھارتی پرچم نذرِ آتش

Next Post

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 183 فلسطینی شہید

Related Posts
Total
0
Share