Reg: 12841587     

عوام نے ہمیشہ ہمیں ووٹ دیا، معلوم نہیں کون سی مخلوق ووٹ غائب کرتی ہے: اختر مینگل

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی  بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے الیکشن میں ہمیشہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا، معلوم نہیں ووٹ کون سی مخلوق غائب کرتی ہے۔

کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے  کہا کہ اس بار چار حلقوں سے انتخاب لڑ رہا ہوں،کوئٹہ اور قلات سے الیکشن اسمبلی میں جانےکےلیےنہیں لڑرہا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنےکا مقصد یہ بتانا ہےکہ بلوچستان میں بسنے والوں کی وارث بی این پی ہے۔

سربراہ بی این پی کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی مسترد کرانےکیلئے ہمارےمخالفین سپریم کورٹ تک گئے، آج آپ لوگوں نے 8 فروری سے پہلےہی اپنا فیصلہ دےدیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ڈسپوز ایبل ویپس پرپابندی لگانے کا فیصلہ

Next Post

بلاول کو منتخب کریں ہم مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں: آصفہ بھٹو

Related Posts
Total
0
Share