Reg: 12841587     

بلاول کو منتخب کریں ہم مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں: آصفہ بھٹو

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس عوام دوست، غریب دوست منشور ہے، وعدہ ہے غربت اور بھوک کا خاتمہ کریں گے، کچی آبادی کو ریگولرائز کرکے مالکانہ حقوق دیں گے۔

کراچی میں لیاری کے علاقے آگرہ تاج میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری ہمارے ساتھ کھڑا رہا، ہم بھی لیاری کے ساتھ کھڑے رہیں گے، تیر پر مہر لگا کر بلاول کو منتخب کریں، ہم مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیںِ۔

ریلی میں سعید غنی اور نبیل گبول سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی آصفہ بھٹو کے ہمراہ موجود تھے، ریلی صدر کے علاقے ٹاور سے شروع ہوئی اور لیاری کے مختلف علاقوں سے ہوکر گھاس منڈی پر اختتام پذیر ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کلفٹن میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں بلاول بھٹو زرداری جیسا کوئی دوسرا ویژنری لیڈر نہیں ہے، ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال بہتر بنانے کا منصوبہ صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کو ہمیشہ پیپلزپارٹی ہی اون کرتی ہے، 35 سال تک شہر پر حکمرانی کرنے والوں نے پرامن کراچی کو خون آلودہ کیا، کراچی میں ایم کیو ایم کے تین میئر آئے لیکن انہوں نے کراچی کو سنوارنے کے بجائے اجاڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے۔

سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 8 فروری کے انتخابات میں کراچی کی سنگل لارجیسٹ پارٹی ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

عوام نے ہمیشہ ہمیں ووٹ دیا، معلوم نہیں کون سی مخلوق ووٹ غائب کرتی ہے: اختر مینگل

Next Post

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش

Related Posts
Total
0
Share