Reg: 12841587     

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  کے خفیہ  آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں  دہشت گردنیک مان اللہ ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردنیک مان اللہ ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سر گرم  تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقےمیں ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش

Next Post

یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ متوقع

Related Posts
Total
0
Share