Reg: 12841587     

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے میں قبائلی جھڑپیں، 54 افراد ہلاک

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سوڈان اور  جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع  علاقے ابیی میں حریف قبائل میں مسلح تصادم سے 54  افراد ہلاک اور  64  زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔

جاں بحق اہلکاروں میں ایک پاکستانی اور ایک گھانا کا اہلکار شامل ہے، امن مشن کے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  ابیی میں امدادی سرگرمیوں کے دوران امن مشن کے اہلکار فائرنگ کی زد میں آئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  حملےکے وقت پاکستانی امن دستےکا قافلہ 2 مریضوں کو اسپتال لے جا رہا تھا، پاکستانی  امن  دستوں  نے  مؤثر جواب دیا اور  عسکریت پسندوں کو  پسپائی  پر مجبور کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں امن دستے میں سپاہی محمد طارق نے جام شہادت نوش کیا۔

خیال رہے کہ ابیی 2011 میں جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد سے متنازع سرحدی علاقہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملےجاری، مزید 215 فلسطینی شہید

Next Post

میاں نواز شریف، پی ٹی آئی اور پختون

Related Posts
Total
0
Share