گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے قومی ائیر لائن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں قومی ائیر لائن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جس کے مطابق الیکشن سے پہلے وفاقی کابینہ پی آئی اے کے کلیدی آپریشنزکی فروخت کیلئے لین دین کے طریقہ کار کی آئندہ ہفتے منظوری دے گی۔ وزیر نجکاری کا کہنا ہےکہ پی آئی کے تمام واجبات ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے جائیں گے، اثاثوں کی فروخت سے یہ واجبات ختم ہوجائیں گے جب کہ روز ویلٹ ہوٹل کی مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آر اصلاحات اور نہری نظام کی بہتری کیلئے اسٹریٹیجک وژن 2030کی منظوری بھی دی گئی ہے۔