Reg: 12841587     

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومت کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات کرنے اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری سے روک دیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے سیکرٹری اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خطوط لکھ دیے۔

نگران وزیراعظم کے سیکرٹری کے نام خط میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین نے لکھا کہ نگران حکومت ایف بی آر میں اصلاحات نہ کرے، یہ کام انتخابات کے بعد بننے والی منتخب حکومت کے لیے چھوڑ دیا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی اصلاحات ایک اہم پالیسی فیصلہ ہے جو منتخب حکومت کا اختیار ہے۔ 

سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کو خط میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے لکھاکہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کی تمام دستاویزات جائزے کے لیے الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں۔

خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اس معاملے پر کسی بھی فیصلے سے پہلے نگران حکومت پی آئی اے نجکاری کے کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے اجتناب کرے۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہوگی جس میں 3 دن رہ گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

امریکی فوج کے عراق اور شام میں 85 مقامات پرفضائی حملے، کئی شہری شہید

Next Post

نواز شریف نے عمران خان کی سزا اور نااہلی کو قدرت کا جواب قرار دیدیا

Related Posts

سنیئر رہنماء مسلم لیگ ن چوہدری کریم یوسف المعروف مولوی شکور کے آفس سیالکوٹ میں سیاسی و کاروباری شخصیت اور پی پی 45 سیالکوٹ مقصود احمد بٹ عمیر احمد بٹ کی خصوصی ملاقات ہوئی

(خصوصی رپورٹر) قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے قریبی و مخلص ساتھی اور سنیئر رہنماء…
Read More
Total
0
Share