Reg: 12841587     

کیا محبت ہوئی اور شادی کب ہوگی؟ بلاول بھٹو نے سوال کا کیا جواب دیا؟

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ محبت تو ابھی آگے جاکر ہونی ہے۔

جیو ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو کبھی محبت ہوئی ہے؟ اس سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ محبت تو ابھی آگے جا کر ہونی ہے۔

میزبان نے مزید سوال پوچھا کہ سیاستدان نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ اس پر بلاول نے کہا کہ آپ کی طرح جیو ڈیجیٹل چلا رہا ہوتا۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا کہ  قوم آپ کا سہرا کب دیکھے گی؟ بلاول نے جواب دیا کہ قوم میرا سہرا الیکشن تک تو نہیں دیکھ سکے گی۔

چیئرمین پی پی سے سوال کیا گیا کہ آپ کو کس چیز سے سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے؟ اس پر پارٹی چیئرمین  نے جواب دیا کہ جب اپنے بھانجوں کے ساتھ ہوتا ہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ سیاسی حالات سب سے زیادہ مایوس کرتے ہیں، قوم اس وقت جن مشکلات میں ہے اسے دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ نفرت کی سیاست چھوڑیں اور جمہوری سیاست پر واپس آئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

نواز شریف نے عمران خان کی سزا اور نااہلی کو قدرت کا جواب قرار دیدیا

Next Post

عوام موقع دیں ہم کراچی کا نقشہ بدل دیں گے: بلاول بھٹو

Related Posts
Total
0
Share