Reg: 12841587     

الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپروں سےمتعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پرپوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سوشل میڈیا پرپوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق غلط اور  بے بنیادخبریں پھیلائی جارہی ہیں، غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد لکھی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  یہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے،آراوپوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی کے دوران الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں کرتا ہے،اس کے بعد بیلٹ پیپرز حتمی رزلٹ میں شامل کیےجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے اور زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

عوام موقع دیں ہم کراچی کا نقشہ بدل دیں گے: بلاول بھٹو

Next Post

موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کے سبب آج بھی 13 پروازیں منسوخ

Related Posts
Total
0
Share