گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
ادھر پی آئی اے کی کراچی دبئی کی پرواز کی روانگی میں 5 گھنٹے تاخیر ہے، پشاور سے جدہ کی پرواز کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے، پشاور ابوظبی 4 گھنٹے، پشاور دبئی کی پرواز 2 گھنٹے، نجی ائیر لائن کی اسلام آباد جدہ کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد دبئی کی پی آئی اے کی پرواز صبح 10 بجے ری شیڈول ہے، شارجہ اسلام آباد کی پرواز صبح کی بجائے 1:40 بجے ری شیڈول کی گئی جب کہ لاہور دبئی کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔
موسمی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر آج بھی 13 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی اسلام آباد کی 4 پروازیں اور کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
دوحہ ملتان کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز، کابل اسلام آباد کے درمیان افغانستان کی ائیرلائن کی پرواز اور نجف کراچی کے درمیان دو پروازیں منسوخ کردی گئیں۔