Reg: 12841587     

برطانوی بادشاہ چارلس کینسر میں مبتلا ہوگئے

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

برطانوی بادشاہ چارلس سوم کینسر میں مبتلا ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق  شاہی محل بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ کنگ چارلس میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا علاج پیر سے شروع ہوگیا ہے۔شاہی محل کے مطابق کینسر کی تشخیص شاہ چارلس کے پروسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ بادشاہ میں کس قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔دوسری جانب کنگ چارلس کے بیٹے شہزادہ ہیری نے اپنے والد سے بات کی ہے اور وہ آنے والے دنوں میں امریکا سے برطانیہ کیلئے روانہ ہوں گے۔

75 سالہ چارلس کو عوامی فرائض ملتوی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، لیکن وہ ریاستی فرائض انجام دیں گے اور ہفتہ وار وزیر اعظم رشی سنک سے ملتے رہیں گے۔

شاہی محل کے مطابق دورانِ علاج ملکہ کمیلا، ولی عہد شہزادہ ولیم ان کی جگہ ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شاہ چارلس پروسٹیٹ کے آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کے سبب آج بھی 13 پروازیں منسوخ

Next Post

کراچی: الیکشن سے ایک دن قبل پریزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پر پیپلزپارٹی کا اظہار تشویش

Related Posts
Total
0
Share