گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
پاکستان پیپلز پارٹی نےکراچی میں الیکشن سے ایک روز قبل پریزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 237 میں الیکشن سے ایک دن قبل پریزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر نوٹس لیکر پریزائیڈنگ افسران کے تبادلے منسوخ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن عملے کے تبادلے شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔