Reg: 12841587     

نگران وفاقی کابینہ کی پشاور کی احتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں بدلنے کی منظوری

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

نگران وفاقی کابینہ نے پشاور میں 8 میں سے 4 احتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں بدلنے کی منظوری دے دی ہے۔اعلامیے کے مطابق نگران کابینہ کے اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی تنظیم نو، فرسٹ وویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری اور ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے تجاویز کی بھی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق خسارے کا شکار ادارے کیخلاف اقدام نجکاری ڈویژن کی سفارش پرکیا گیا۔ منصوبے کے تحت پی آئی اے کو 2 کمپنیوں میں تقسیم کر دیا جائے گا، پی آئی اے کی مالی وانتظامی تنظیم نو کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر مریضوں کو وٹامنز، ملٹی وٹامنز، منرلز اور اوور دی کائونٹر مصنوعات تجویز نہیں کریں گے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ملٹی وٹامنز اور منرلز کی فہرست مروجہ عالمی معیار کے مطابق مرتب کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

کراچی: الیکشن سے ایک دن قبل پریزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پر پیپلزپارٹی کا اظہار تشویش

Next Post

ملک کا سربراہ نوجوان ہونا چاہیے یا عمر رسیدہ تجربہ کار ؟ پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

Related Posts
Total
0
Share