Reg: 12841587     

9 مئی واقعات: شیخ رشید کی ضمانت منظور، عدالت کا رہا کرنیکا حکم

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے سابق وزیر  داخلہ  شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلا سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

Next Post

شوہر عون چوہدری کی جیت پر برے کمنٹس کرنیوالوں کیلئے نور بخاری کا پیغام

Related Posts
Total
0
Share