Reg: 12841587     

فائرنگ سے زخمی ہونیوالے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

شمالی وزیرستان میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

سرجن ڈاکٹر فریداللہ کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کو گہرے زخم کی وجہ سے بخار ہے جو جلد اتر جائے گا۔

محسن داوڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کا آپریشن ہوا ہے، خون زیادہ بہنے سے کمزوری محسوس کر رہا ہوں، صحتیاب ہو کر جلد عوام کے درمیان ہوں گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل محسن داوڑ شمالی وزیرستان میں احتجاجی جلوس کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ محسن داوڑ کے علاوہ ان کے 5 دیگر ساتھی بھی زخمی ہوئے تھے، محسن داوڑ کو علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

میانوالی میں دہشتگردوں کا پولیس ناکے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا

Next Post

کیا مریم نواز کو وزیر خارجہ بنایا جارہا ہے؟ پی پی کے سی ای سی اجلاس میں بازگشت

Related Posts
Total
0
Share