Reg: 12841587     

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکیلئے 3 نام سامنے آگئے

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے 3 نام سامنے آگئے۔ 

ذرائع کے مطابق کے پی وزیراعلیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور، مشتاق غنی اور تاج محمد ترند کے نام سامنے آگئے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے امیدواروں کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے جبکہ اعلان بیرسٹر گوہر کریں گے۔ 

اسپیکر اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ  آزاد امیدواروں کے حکومت بنانے میں کوئی آئينی رکاوٹ نہیں ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارٹی پوزیشن

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 112 نشتوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جبکہ 1 روک دیا گیا ہے اور 2 پر الیکشن ملتوی ہوئے۔

جاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کیلئے 90 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 83، جمیعت علمائےاسلام پاکستان 7، پاکستان مسلم لیگ ن 5 اور پاکستان پیپلزپارٹی 4 نشتوں پر کامیاب ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

پیپلز پارٹی میں فریال تالپور کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز

Next Post

قطر نے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت پانیوالے 8 سابق بھارتی نیوی کے اہلکاروں کو رہا کر دیا

Related Posts
Total
0
Share