Reg: 12841587     

قطر نے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت پانیوالے 8 سابق بھارتی نیوی کے اہلکاروں کو رہا کر دیا

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

قطر نے جاسوسی کے الزام میں قید بھارتی بحریہ کے تمام 8 سابق نیوی کے اہلکاروں کو رہا کر دیا۔

قطرمیں جاسوسی کےالزام میں 26 اکتوبر 2023 کو بھارتی اہلکاروں کو سزائے موت سنائی گئی تھی جسے بعد میں عمر قید میں تبدیل کردیاگیاتھا، یہ اہلکار اکتوبر 2022 سے قطر کی جیل میں تھے۔

تاہم اب قطر نے جاسوسی کے الزام میں سزا پانیوالے 8 سابق بھارتی نیوی کے اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے، ان میں سے 7 اہلکار بھارت واپس آچکے ہیں۔

قطری عدالت نے غیر متعینہ الزامات کے تحت سزائے موت پانے والے 8 سابق بھارتی نیوی کے آفیسروں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ قطر میں گرفتار بھارتی شہریوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان شہریوں کی رہائی اور ان کے گھروں کو واپسی کو یقینی بنانے کے لیے امیر قطر کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ملزمان پر قطر کے لیے اٹلی میں تیار کردہ آبدوزوں کی خریداری کی تفصیلات اسرائیل کو دینے کا الزام تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ملزمان پر قطر کے لیے اٹلی میں تیار کردہ آبدوزوں کی خریداری کی تفصیلات اسرائیل کو دینے کا الزام تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکیلئے 3 نام سامنے آگئے

Next Post

کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار

Related Posts
Total
0
Share