Reg: 12841587     

آسٹریلوی کرکٹر جوڑے اسٹارک اور ہیلی کا قیمتی گھر ڈسکاؤنٹ میں فروخت

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

آسٹریلوی کرکٹر جوڑے مچل اسٹارک اور ایلیسا ہیلی کا قیمتی گھر فروخت ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹر جوڑے کا گھر 8.5 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت ہوا، پاکستانی کرنسی میں گھر کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹرز کا فروخت ہونے والا گھر نارتھ سڈنی کے ایک مہنگے علاقے نارتھ کرل کرل میں واقع ہے۔

مچل اسٹارک اور ایلیسا ہیلی نے گھر ڈسکاؤنٹ میں فروخت کیا، گھر کی مالیت 9 ملین ڈالرز مقرر کی گئی تھی تاہم اسے 8۔5 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گزشتہ نومبر میں نیلامی کے دوران گھر فروخت نہیں ہو سکا تھا، پانچ بیڈ رومز کا ڈیزائنر ہوم جوڑے نے 2016

سابق مس یونیورس جینیفر ہاکنز اور ان کے شوہر جیک وال نے گھر معروف آرکیٹیکٹ سے بنوایا تھا۔

میں 5.5 ملین ڈالرز کا خریدا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ میں پی پی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

Next Post

ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں 6 وزارتوں کی پیشکش

Related Posts
Total
0
Share