Reg: 12841587     

قطر میں سزا پانیوالے بھارتی جاسوسوں کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، بی جے پی رہنما

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

نئی دلی: بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور  راجیہ سبھاکے سابق رکن سبرامنیم سوامی نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قطر نے اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزام میں جن 8 بھارتی نیول افسران کو سزائے موت سنائی تھی انہیں رہا کرانے میں بھارتی اداکار شاہ رخ نے کردارادا کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سبرا منیم سوامی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کا مشیر قطر کا یہ فیصلہ واپس کرانے میں ناکام ہو چکے تھے۔

ٹوئٹر پر مودی کے ایک پیغام کے جواب میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وزیراعظم مودی کو چاہیے کہ جب وہ قطر جائیں تو اپنے ہمراہ شاہ رخ خان کو لے جائیں کیونکہ وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کا مشیر تو اس کام میں ناکام ہو چکے تھے۔

سابق بھارتی رکن پارلیمان نے کہا کہ نریندر مودی کی درخواست پر شاہ رخ خان نے مداخلت کی اور ہماری بحریہ کے افسران کو قطری شیخوں سے رہا کرانے کے لیے مہنگی سیٹلمنٹ کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں 6 وزارتوں کی پیشکش

Next Post

کراچی میں کالے بادلوں کا راج ، آج بھی ہلکی بارش کا امکان

Related Posts
Total
0
Share