Reg: 12841587     

کراچی میں کالے بادلوں کا راج ، آج بھی ہلکی بارش کا امکان

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

کراچی میں آج بھی بادل رہیں گے جس کے سبب ہلکی بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں بوندا باندیاور ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

شہر میں مشرق سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور  ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

قطر میں سزا پانیوالے بھارتی جاسوسوں کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، بی جے پی رہنما

Next Post

گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ آج ہو رہی ہے

Related Posts
Total
0
Share