Reg: 12841587     

گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ آج ہو رہی ہے

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

عام انتخابات کے دوران گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ آج ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  مختلف وجوہات کی بنا پر مؤخر کی گئی پولنگ آج صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے جاری رہے گی اور ووٹر اپنا ووٹ دے سکیں گے۔

یاد رہے کہ  این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ اسٹیشنوں، پی کے 90 کوہاٹ کے 8 اور پی ایس 18 گھوٹکی کے دو پولنگ اسٹیشنوں پر بے امنی کے واقعات پیش آئے تھے۔

بے امنی کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا تھا۔

بے امنی کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

کراچی میں کالے بادلوں کا راج ، آج بھی ہلکی بارش کا امکان

Next Post

فرانسیسی صدر کی رفح میں ممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت

Related Posts
Total
0
Share