گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں زارگٹ کے پہاڑپر جنگلات میں لگی آگ پر 3 روز بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا۔
جمعرات کے روز موسیٰ خیل میں زارگٹ کے پہاڑپر جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جو اب تک بجھائی نہیں جا سکی ہے۔
آگ اس قدر بلند ہے کہ اس کے شعلے 18کلو میٹر دور موسیٰ خیل شہر سے دیکھے جا سکتے ہیں، آگ سے زیتون کے جنگلات اور جنگلی حیات متاثر ہو رہے ہیں۔
نگران وزیر اعلٰی بلوچستان نے جمعرات کو آگ بجھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایات کی تھیں تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔