Reg: 12841587     

’معاملات تقریباً طے، (ن) لیگ اور پی پی حکومت بنائیں گے، 2 اور 3 سال کے وزیراعظم پر بات نہیں ہوئی‘

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میرے خیال سے بڑی حد تک معاملات طے پاچکے ہیں اور (ن) لیگ، پیپلزپارٹی مل کر حکومت چلائیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عرفان صدیقی نے کہا کہ میرا اندازہ ہے بلاول بھٹو نے مجموعی طور پر تعاون کی بات کی ہے،بلاول نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھنے کی بات کی ہے تو بہت اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران باہمی تعاون، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کی بات کرتا ہے، مدد یہ نہیں کہ ہم ان کا وزیراعظم بنائیں یا وہ ہمارا وزیراعظم بنائیں، مدد یہ ہے کہ ہم ساتھ مل کر چلیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ دونوں جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ہم یہ نہیں چاہتے کہ کوئی ہمیں قربانی کا بکرا سمجھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 3سال اور 2 سال وزیراعظم بننے کاکوئی فارمولا نہ طے ہوا اور نہ ڈسکس ہوا ہے، کامیاب حکومت کے لیے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مل کر حکومت بنانا ضروری ہے۔ 

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت بحران میں ہے اور یہ کوئی چھوٹا بحران نہیں، ہم اس نظام کے ذمہ دار کردار ہیں، ہم تماشبین نہیں بننا چاہتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

الیکشن کے نتائج سے متعلق میڈیا کو جعلی فارم 45 دیے گئے: مریم اورنگزیب

Next Post

مریم نواز نے صوبہ سنبھالنے کی تیاریاں شروع کردیں، سرکاری محکموں سے بریفنگ

Related Posts
Total
0
Share