Reg: 12841587     

رحیم یارخان کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

رحیم یار خان کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترجانے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہنے کے بعد بحال کردی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق رحیم یار خان کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں  جس کے باعث اندرون ملک سے کراچی آنے والے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی تھی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کے کاموں کے دوران اندرون ملک سے آنے والی ٹرینوں کو اپ ٹریک سے گزارا گیا۔

ڈی سی ریلویز کے مطابق رحیم یار خان کے قریب پٹری سے اترنے والی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹاکر مال گاڑی کو روانہ کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک پر مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل بحال کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous Post

الیکشن کالعدم کرنیکی درخواست واپس، درخواستگزار کو پیش کرنیکا حکم، کیس ہر صورت سنیں گے: چیف جسٹس

Next Post

مذاکراتی کمیٹی کے ایجنڈے میں یہ کبھی تھا ہی نہیں کہ ہم کابینہ کا حصہ ہوں گے: قمر زمان

Related Posts
Total
0
Share