گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)
پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم نے وزارتیں لینی ہی نہیں، مذاکراتی کمیٹی کے ایجنڈے میں یہ کبھی تھا ہی نہیں کہ ہم کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
قمر زمان کائرہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیا وزیراعظم 2 مارچ تک منتخب کیا جائے گا، تب تک باقی معاملات طے کر رہے ہیں تا کہ پھر بعد میں مسئلہ نہ ہو۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا دور آج پھر ہو گا ۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، آج صبح دوبارہ نشست ہو گی۔
انہوں نے تصدیق کی تھی کہ کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے معاملے پر کچھ چیزیں پہلے سے طے شدہ ہیں، مذاکرات کے دوران دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے سے حتمی تجاویز کا تبادلہ کیا۔